گوادر سے پہلی مرتبہ کمرشل شپنگ کا آغاز، ہر بدھ دبئی کی بندرگاہ جبل علی کیلئے سروس شروع کی جائیگی
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)گوادر سے (آج) بدھ سے پہلی مرتبہ کمرشل شپنگ کا آغاز کیا جائیگا جس کے بعد ہر بدھ کے روز دبئی کی بندرگاہ جبل علی کیلئے سروس شروع کی جائیگی۔ چیئرمین گوادر پورٹ ہولڈنگ زینگ باوزونگ نے بتایا کہ کوسکو شپنگ لائن کی طرف سے 5000 کنٹینرز گنجائش کا جہاز اس روٹ پر چلایا جائیگا۔زینگ باوزونگ کے مطابق یہ سروس اس طرح سے ترتیب دی گئی ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے کنٹینر گوادر لایا اور گوادر سے لے جایا جا سکے گا۔زینگ باوزونگ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی دیگر بندرگاہوں کے برخلاف گوادر میں کنٹینر 48 گھنٹے سے پہلے کلیئر کیا جائیگا اور تاجروں کو سٹوریج میں بھی جگہ کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔