• news

افغانستان : ڈرون حملہ ، مولوی فضل اللہ کے بیٹے سمیت کالعدم ٹی ٹی پی کے 20خود کش بمبار ہلاک

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے علاقے کنڑ میں امریکی ڈرون طیارے نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں پر میزائل حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں 20 خودکش حملہ آور مارے گئے۔ خودکش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ استاد یاسین بھی مارا گیا۔ مارے گئے افراد میں مولوی فضل اللہ کا بیٹا عبداللہ بھی شامل ہے۔ مرنے والوں میں اکثریت کا تعلق سوات سے تھا۔ صوبہ کنڑ کے علاقے سلطان خیل میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں کالعدم تنظیم کے 20 دہشت گرد جبکہ خود کش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ یاسین بھی مارا گیا۔ سلطان خیل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کا ہدف خود کش بمبار کا مرکز تھا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 26 افراد نشانہ بنے۔

ای پیپر-دی نیشن