• news

افغان خاتون اتھلیٹ راشدہ پاور لفٹنگ کے میدان میں آگئیں

کابل (سپورٹس ڈیسک) افغان اتھلیٹ پاور لفٹنگ کے میدان میں آگئی ۔ چالیس سالہ راشدہ پر ہیز نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے کئی سال قبل پاور لفٹنگ شروع کی ۔وہ 120کے جی وزن اٹھاتی ہیں اور اس دوران برقعہ بھی پہنتی ہیں ۔ انہوں نے مقامی مقابلوں میں تین ٹرافیاں اور میڈلز جیت رکھے ہیں ۔ وہ انعامات کو کچی اینٹوں سے بنے گھر میں پلاسٹک کے بیگ میں رکھتی ہیں ۔ ان کی بائیس سالہ بیٹی لیما نے کہا کہ ہم بہت سست ہیں اس لئے انعامات پر مٹی پڑ جاتی ہے ۔ ایک الماری میں چائے کے برتن کے ساتھ رکھ دیتے ہیں ۔ افغان اولمپک کمیٹی نے سات سال قبل فیڈریشن بنانے پر کام شروع کیا تھا تاکہ خواتین کی توجہ کھیلوں کی جانب مبذول کرائی جاسکے ۔ویمنز ٹی کے کوچ طوطا خیل نے شاہ پور نے بتایا کہ اس وقت افغان ویمنز ٹیم میں بیس خواتین جبکہ سو مرد اتھلیٹس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔میں بیٹیوں کی طرح سلوک کرتا ہوں ۔ اگر میں فوج کی طرح ڈسپلن کا پابند کروں تو اگلے دن کوئی نظر نہیں آئے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن