بھارتی بائولر محمد شامی پر بیوی نے جان سے مارنے کی کوشش کا الزام لگا دیا
دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹیسٹ کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ نے تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ محمد شامی کی مختلف لڑکیوں سے دوستی اور تعلقات ہیں اور وہ ان کیخلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ محمد شامی کی اہلیہ حسیِن جہاںکا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے تشدد کا سامنا کررہی ہیں۔ محمد شامی کی ماں اور بھائی مجھے جان سے مارنا چاہتے ہیں۔ محمد شامی کی اہلیہ نے تصاویر اور گفتگو بھی ویب سائٹ پرشیئر کی ہیں۔ انہوں نے بہت برداشت کرلیا۔بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی نے گھریلو تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْن کی اہلیہ حسیِن جہاں کے نام کے حامل فیس بک اکاونٹ سے لگائے گئے الزامات اْنہیں بدنا م کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ ہماری ذاتی زندگی کے بارے میں جو خبریں چل رہی ہیں ،سب جھوٹ ہیں،یہ ہمارے خلاف بڑی سازش ہے، مجھے بدنام کرنے اور میرا کھیل خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔محمد شامی کا یہ پیغام فیس بک صارف جس کے بارے میں خیال کیا جارہاکہ وہ شامی کی اہلیہ ہے کی جانب سے بھارتی بائولر اور دیگر خواتین کے درمیان بات چیت کے سکرین شاٹ پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔جس فیس بک اکاونٹ سے ابتدائی طور پر الزامات لگائے گئے تھے وہ تب سے غیر فعال ہے۔