گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کھیلوں کا آغاز
لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی سالانہ کھیلوں کا آغاز۔ افتتاحی تقریب میں طلباء نے ملک بھر کے مختلف علاقوں کی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ ملک میں امن، برداشت اور رواداری کے فرو غ کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ جی سی یو کے 30شعبہ جات کے چاق وچوبند دستوں نے مہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر حسن امیر شاہ ,چیئرمین سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق اور جی سی یو ڈائریکٹرسپورٹس خادم علی خان کو پر جوش سلامی پیش کی۔مارچ پاسٹ کی قیادت شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے جمشید عیسیٰ نے کی۔