اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس میں نامزد 2 ملزموں کی 12 مارچ کو فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست
اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں میں ضمنی ریفرنس میں نامزد 2 ملزمان کی جانب سے 12مارچ کو فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کردی گئی ہے۔ ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں فراہم کیے گئے ریفرنس کی نقول کے 7 سو صفحات مبہم اور غیر واضح ہیں ، ریفرنس میں70 صفحات غیر ملکی زبانوں میں ہیں، واضح دستاویزات اور ترجمے کے بغیر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی ،عدالت نے اسحاق ڈار کے شریک ملزمان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا ہے،درخواست پر12 مارچ کو بحث کی جائے گی۔