سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو متنازعہ فیصلہ دیا: کیپٹن (ر) صفدر
اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے کہاہے کہ یہ چھوٹا کیس نہیں جس کا فیصلہ 6 ہفتوں میں دیا جائے ، یہ کیس عدلیہ اور سیاسی قائدین دونوں کی عزت کا سوال ہے، ابھی تک کیس میں کچھ نہیں ملا پانی میں مدھانی پھر رہی ہے ، سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو متنازعہ فیصلہ دیا،واجد ضیا 2 سال ان باتوں کا جواب نہ دے سکے جو رپورٹ میں لکھا ، واجد ضیا تو چھٹی کی درخواست لکھنے کے قابل نہیں،( ن) لیگ نے سینیٹ الیکشن میں اچھا رزلٹ دیا، سینیٹ چیئرمین کے امیدوار کا فیصلہ نواز شریف اور شہباز شریف کی مشاورت سے ہوگا ۔احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ( ن) لیگ نے سینیٹ الیکشن میں اچھا رزلٹ دیا۔ کے پی میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو اچھا پیکج ملا ، پی ٹی آئی ارکان کتنے میں بکے واجد ضیا بہتر بتا سکتے ہیں ، واجد ضیا کو ان معاملات میں مہارت ہے۔ پی ٹی آئی الیکشن جیت نہیں سکتی ، سوچا ہوگا سینیٹ میں چند سال نکال لیں ۔