• news

لاہور: بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا

لاہور)کامرس رپورٹر(حکومت کے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے دعوے موسم گرما کے آغاز پر ہی کھل کر سامنے آ گئے ۔ شہروں کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ نے ہی این ٹی ڈی سی کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر مجبور کر دیا ۔ ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث غیر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا صوبائی دارالحکومت سمیت شہروں میں بھی رات کے وقت لوڈ شیڈنگ کئے جانے لگی۔ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ جانے سے پنکھوں کا استعمال شروع ہو گیا جس کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا۔ دوسری طرف ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کر دی گئی جس کے باعث ہائیڈل کی پیداوار کم ہو کر صرف ایک ہزار میگا واٹ تک رہ گئی۔ گزشتہ روز شہروں میں شیڈول کے علاوہ تین سے چار گھنٹے دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں موسم میں نمایاں تبدیلی ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن