شہباز شریف 11 مارچ کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف 11مارچ بروز اتوار گوجرانوالہ جناح سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے چوہدری اعجاز ممبر صوبائی اسمبلی لاہور کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جو ٹرانسپورٹ اور سائونڈ سسٹم سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دے گی، کمیٹی میں میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ، ممبر کارپوریشن ناصر کھوکھر شامل ہیں، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ 40ہزار افراد کو جلسہ گاہ لانے کیلئے فی یونین کونسل کو 25ٹیوٹا ویگنیں مہیا کی جائیں گی، جبکہ جلسہ گاہ گرائونڈ میں 30ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی، سٹیڈیم کے انکلوژر میں بغیر کرسیوں کے لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جلسہ گاہ کے اطراف میں لائٹنگ اور سائونڈ سسٹم لاہور سے منگوایا گیا ہے سٹیڈیم کے باہر بھی’’ ایس ایم ڈی ‘‘ بڑی سکرینیں نصب کی جائینگی، تاکہ سٹیڈیم کے اندر نہ پہنچنے والے افراد باہر سے بھی شہباز شریف کا خطاب سن سکیں۔