پیپلزپارٹی کا پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کا اعلان
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک بیان میں کہاکہ ٹریڈ یوینینز، ورکرز، مزدور اور سول سوسائیٹیز احتجاج کریں گے ،پی آئی اے نجکاری کے پیچھے وزیر اعظم کا ہاتھ ہے۔ وہ پی آئی اے کی بحالی نہیں چاہتے۔ حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ اگلی حکومت پر چھوڑنا چاہیئے۔