بندرگاہ کو ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کیلئے ایران کا چین سے معاہدہ
تہران (اے ایف پی) چین نے ایران سے تاریخی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ بندرگاہ بوشہر کو ملک کے دوسرے حصوں سے جوڑنے کیلئے ریلوے لائن تعمیر کرے گا۔ ڈیل کی مالیت 700 ملین ڈالر ہے۔ ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ عباس اخوندی اور چائنہ مشینری انڈسٹری کنسٹرکشن گروپ کے حکام کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ یہ گروپ شیراز تک 400 کلو میٹر طویل ٹریک تعمیر کرے گا۔