کوئٹہ: قتل کیس میں یار محمد رند کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے خلاف قتل کیس میں ان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ بدھ کو سردار یار محمد رند کے خلاف سریاب تھانہ میں دائر میں قتل کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت ون کے جج داؤد ناصر نے کی سماعت کے دوران ملزم سردار یار محمد رند کے بیان پر جرح مکمل کی گئی جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔ سردار یار محمد رند کے خلاف 2010 میں دفعہ 302 کے تحت تھانہ سریاب میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔