رضا ربانی کا سینٹ ملازمین کو ظہرانہ ایک ماہ کی تنخواہ بونس دینے کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے سینٹ عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بونس دینے کا اعلان کیا ہے بونس تنخواہ کا اعلان سنیٹر کامل علی آغا کے مطالبے پر کہا گیا اس سے قبل ایوان بالا کے سٹاف کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ملازمین ادارے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملازمین کی فلاح و بہبود اور حقوق کا تحفظ کرنا ادارے کا بنیادی فرض ہوتا ہے ایوان بالا واحد ادارہ ہے جس نے ملازمین کی فلاحی و بہبود حقوق کی فراہمی اور قانونی تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کی اور قواعد مرتب کرکے ان کا نفاذ عمل میں لایا گیا ظہرانے میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹرز کامل علی آغا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ستارہ ایاز ،فرحت اللہ بابر محمد جاوید عباسی، میر کبیر احمد شاہی، حاصل خان بزنجو، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،مفتی عبدالستار، الیاس احمد بلور ،تنویر الحق تھانوی، نسرین جلیل اور نجمہ حمید نے شرکت کی ۔