دائرہ کا وسیع کرنے کا منصوبہ: داعش نے دنیا بھر سے مسلمانوں کو افغانستان آنے کی دعوت دیدی
کابل (اے ایف پی+ نوائے وقت رپورٹ) داعش نے اپنے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دعوت دی ہے اگر وہ عراق اور شام نہیں پہنچ سکتے تو افغانستان میں آ جائیں۔ 4 مارچ کو تنظیم کی طرف سے 25 منٹ کی پروپیگنڈا ویڈیو میں ایک جنگجو نے کہا ہے کہ مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں وہ خراساں آ جائیں۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب یہ رپورٹس آ رہی ہیں۔ داعش شام اور عراق میں پسپا ہو رہی ہیں۔ اے ایف پی نے چند روز قبل رپورٹ دی تھی کہ شام سے فرانس اور الجیریا کے جنگجو داعش میں شمولیت کے لیے افغان صوبہ جائوزجان آ رہے ہیں۔ خراساں میں افغانستان، پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔ادھر جلال آباد میں خودکش حملے میں ڈائریکٹر حج و مذہبی امور اور ان کا محافظ ہلاک ہو گئے۔ دھماکہ میں 9 شہری زخمی ہوئے ہیں۔