• news

یمن: عرب اتحادی لڑاکا طیاروں کی بمباری‘ 100 حوثی باغی ہلاک

صنعاء (اے پی پی) یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں اور توپ خانوں نے صعدہ اور الحدیدہ صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کے 100 ارکان کو ہلاک اور 6 عسکری گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔العربیہ ٹی وی کے نمائندے کے مطابق حوثی باغیوں کی 6 عسکری گاڑیاں صعدہ صوبے میں البقع کے محاذ پر تباہ ہوئیں۔ یہ گاڑیاں محاذوں پر موجود باغیوں کے لئے عسکری سامان لے کر جا رہی تھیں۔ادھر مغربی صوبے الحدیدہ کے ضلعے التحیتاء میں اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں 100 حوثی باغی مارے گئے۔ اتحادی طیاروں نے مذکورہ ضلعے کے ساحلی علاقے میں باغیوں کو نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن