ازبکستان نے بھی افغانستان میں امن کیلئے کوششیں شروع کر دیں
تاشقند (اے پی پی) ازبکستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لئے زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ازبکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کر رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے اعلیٰ سفارتکار شریک ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ازبکستان کی کوشش ہے افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کے لیے ایک نئے مقام کا انتخاب کیا جائے تاہم یہ واضح نہیں کہ 26 اور 27 مارچ کو ازبکستان میں ہونے والی اس کانفرنس میں طالبان کے نمائندے شریک ہوں گے یا نہیں۔