• news

کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر میر اظہار کھوسو کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست نیب نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان ہائی کورٹ میں رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست کی سماعت پر نیب نے جواب داخل کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے رکن میر اظہار حسین کھوسہ کی درخواست برائے ضمانت بعد از گرفتار ی کی سماعت کی۔واضح رہے کہ میر اظہار حسین کھوسہ پر 28 کروڑ روپے مالیت کی گندم غبن کرنے کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن