• news

جدید دور میں بھی خواتین اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں: انیقہ بانو

لاہور ( پ ر) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار کا اہتمام، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ ہوپ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مرکزی عہدیدار انیقہ بانو نے کیا ہماری نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ایک اسلامی ریاست میں رہتے ہوئے بھی پاکستانی خواتین اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ ہر برائی اور جہالت سے پاک ہو تو اس کے لئے ہمیں خواتین کی تعلیم کو عام کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن