پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ طلبہ کادورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(پ ر)گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول‘ مصری شاہ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور پنجاب ٹیکنیکل ٹریننگ کونسل‘ علامہ اقبال ٹائون کی طالبات و اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فار گرلز‘ نین سکھ‘ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فار بوائز‘ نین سکھ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گجر کالونی‘ جوڑے پل‘گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کرول کالاخطائی روڈ‘فیروزوالہ‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ کوٹ مول چند کالا خطائی روڈ‘فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 700تھی۔