• news

پاکستانی خواتین کو مہارتیں دکھانے کے کم مواقع میسر آئے: مقررین

لاہور (پ ر) سابق گورنر پنجاب سینیٹر اور تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سیاست کے ایوانوں میں عورتیں چھا جائیں گی یہ بات چودھری سرور نے پی ایف یو سی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن پربیسٹ ویمن نیشنل ایوارڈز کی خوبصورت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی عمران مسعود نے کہا کہ پاکستانی عورتوں کو ان کی ذہانت، ابلیت اور مہارت کے مطابق کم مواقع میسر آئے ہیں مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ پاکستانی عورتوں کو آج بھی بہت سے حقوق حاصل ہیں جو مغربی عورت کے نصیب میں نہیں ہے بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کا سفر ابھی جاری ہے آج بھی ملک کے کئی حصوں میں عورت پر ظلم ہوتا ہے ان کے حقوق غصب کئے جاتے ہیں ادیبہ شاعرہ اور دانشور ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے کہا کہ اکیسویں صدی میں عورت اب اتنی مظلوم اور دکھیاری نہیں رہی یہ وقت دکھڑے رونے کا نہیں بلکہ اظہار تشکر کا ہے آج عورت پورے طمطراق سے اپنے قدموں پر کھڑی ہے

ای پیپر-دی نیشن