• news

سینٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے : پی ٹی آئی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)تحر یک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ سینٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کیا جانا چاہئے ۔ شریف خاندان ملک کو لوٹ کر کھا گیا ہے اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، لیکن شریف خاندان کو اپنے ایک ایک سنگین جرائم اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا ، ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا کہ و فا قی کا بینہ کی جانب سے پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل جیسے ادارو ں کی نجکاری کی منظوری شر م ناک عمل اورلمحہ فکریہ ہے شریف فیملی اور ان کے در باری ملک کو تباہ کر نے کا تہیہ کر چکے ہیں ادارو ں کوساز ش کے تحت پہلے مفلو ج کیا جاتا ہے پھر نجکاری ڈرامہ سے قومی خزانہ کو ار بو ں کھر بو ں روپے کا ٹیکہ لگا یا جا تا ہے۔ ولید اقبال ،میاں حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور اب انشاء اللہ چیئرمین سینٹ کیلئے بھی پی ٹی آئی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ میاں صاحب! قوم پوچھ رہی ہے آپ نے ملک کیوں لوٹا اور غریب قوم کے 300 ارب سے بچوں کے نام پر لندن میں جائیداد کیوں خریدی؟ اب احتساب کی باری آئی ہے تو آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن