رضا ربانی کے نام پر پی پی سے دوبارہ رابطہ کیا جائے، فضل الرحمان، پیشکش جیسے مسترد ہوئی دوہرا نہیں سکتے: مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں جے یو آئی ف، نیشنل پارٹی اور پی کے میپ نے کسی عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے تجویز پیش کی کہ مسلم لیگ ن رضا ربانی کے نام پر دوبارہ غور کرے، رضا ربانی کیلئے پی پی کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کیا جائے، ہارس ٹریڈنگ کے عمل کو روکنے کیلئے یہ اقدام ضروری ہے غیر جمہوری طاقتوں کو ناکام بنانے کیلئے رضا ربانی سے متعلق پیشکش آگے بڑھانا ضروری ہے مسلم لیگ ن نے جواب دیا کہ آصف زرداری نے نوازشریف کی تجویز جس طرح مسترد کی دہرا نہیں سکتے۔