• news

لیوک رونکی نے پاکستان میں ہونیوالے میچز میں شرکت کا اعلان کر دیا

دبئی(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپنر لیوک رونکی نے ٹورنامنٹ کے پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیوک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اچانک کوئی ایسا کھلاڑی سامنے آجاتا ہے جس کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوتا اور وہ 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کررہا ہوتا ہے۔ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کا معیار اچھا ہے، یہاں تک کے جن کھلاڑیوں کو موقع نہیں مل پارہا اور بنچ پر موجود ہیں وہ بھی اچھے ہیں۔ جے پی ڈومنی اور میں نے پچھلے میچ کا تسلسل برقرار رکھا، پراعتماد تھے کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں گے، ہم ہر بال کو میرٹ پر کھیل رہے تھے۔ ٹی ٹونٹی میں اپنا ذہن صاف رکھنا ہوتا ہے، اگر آپ کے دماغ میں زیادہ باتیں چل رہی ہوں گی تو آپ اچھا کھیل پیش نہیں کرپائیں گے۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی ہر میچ کو پرسکون انداز میں کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے فتوحات مل رہی ہیں۔ مصباح الحق میچز کے دوران زیادہ جذباتی نہیں ہوتے جس کا فائدہ ٹیم کو ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن