• news

رشوت کا الزام ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ایم سی کو فارغ کردیاگیا

کراچی ( سٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے متعدد شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے بلدیہ جنوبی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اقبال خان کو فارغ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اقبال خان کے حوالے سے کے ایم سی کی ارضیات کمیٹی اورنگی ٹائون کے یونین کمیٹی کے مختلف چیئرمینوں نے تحریری شکایات کی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال خان پراورنگی پراجیکٹ کے پلاٹوںمیں ہیر پھیر او رلوگوں سے رشوت طلب کرنے کے الزامات تھے۔

ای پیپر-دی نیشن