• news

فیصل کنڈی کا این اے 38 اور 39 سے بیک وقت الیکشن لڑنے کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 38 اور این اے 39 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو یہاں بلاول ہائوس ڈیرہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اس حلقہ کے عوام نے ہمیشہ بھٹو شہید کے نظریہ اور پارٹی پر اپنے مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں پیپلز پارٹی صوبہ بھر میں مخالفین کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے صوبائی حلقوں پر بھی پی پی پی مضبوط۔ مخلص اور نظریاتی امیدوار میدان میں اتارے گی۔

ای پیپر-دی نیشن