• news

فلپائن: خاتون چیف جسٹس کے مواخذے کا عمل شروع‘الزامات غلط‘ دھمکیوں سے نہیں ڈرتی‘ مقابلہ کرونگی :ماریہ لورڈس

منیلا (اے ایف پی) فلپائن میں خاتون چیف جسٹس کے مواخذے کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے ایوان نمائندگان کی جسٹس کمیٹی نے 38کے مقابلے میں 2ووٹوں کی منظوری دیدی۔ اب اسے آئندہ ہفتے سینٹ میں بھیجا جائے گا۔ ادھر عالمی یوم خواتین پر چیف جسٹس ماریہ لورڈس سرینو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے کہا میرے خلاف ٹیکس کا مقدمہ عدلیہ کی خودمختاری کا معاملہ ہے۔ جھوٹ‘ دھمکیاں‘ ہراساں کرنے سے نہیں ڈرتی میں مقابلہ کروں گی اور عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کروں گی۔ کوئی ٹیکس فراڈ نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن