• news

افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے سے متعلق پٹشن دائر کی تھی۔ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے بلٹ پروف گاڑی دینے کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔ درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تمام فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرنے کیلئے کیس سنگل بنچ کو واپس بھجوایا تھا۔ عدالت نے قرار دیا افتخار چودھری بھی صرف ججز آرڈر کے تحت ملنے والی مراعات کے حقدار ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دوبارہ کیس سننے سے معذرت کی تھی جس پر معاملہ نئے بنچ کو بھجوایا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو گزشتہ روز سنایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن