ملا فضل اللہ کے بیٹے عبد اللہ کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق
اسلام آباد (این این آئی) کالعدم تحریک طالبان نے امریکی ڈرون حملے میں اپنے سربراہ ملا فضل اللہ کے بیٹے عبد اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان نے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں کہا کہ16 سالہ عبد اللہ اور دیگر افراد پاک افغان سرحد ی علاقے میں 7 مارچ کی صبح ایک امریکی حملے میں مارے گئے ۔