• news

4 برس سے بند پاک افغانستان غلام خان بارڈر پوائنٹ کو تجارتی مقاصد کیلئے کھول دیا گیا

شمالی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان غلام خان بارڈر پوائنٹ کو تجارت کیلئے کھول دیا گیا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق چار مال بردار گاڑیوں کا قافلہ افغانستان روانہ ہو گیا۔ ہفتے میں دو دن افغانستان اور چار دن پاکستان سے تجارتی سرگرمیاں ہوں گی۔ غلام خان بارڈر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے چار سال سے بند تھا۔

ای پیپر-دی نیشن