• news

سادھوکے: اشتہاریوں کا شبہ، پولیس نے نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا لیا

سادھوکے (نا مہ نگار) اشتہاریوں کی موجود گی کے شبہ پر پولیس نے نماز جنازہ میں شریک شہریوں کو آدھا گھنٹہ تک یر غما ل بنا ئے رکھا ، معززین کے احتجاج پر تدفین کردی گئی۔بتایا گیا ہے کہ نواحی ڈیرہ مدرسہ کھوہ کے رہائشی دوہرے قتل کا مفرور ملزم رانا ذوالفقار لاہور کارڈیالوجی ہسپتال میں ہارٹ اٹیک سے وفات پا گیا۔جس کی نماز جنا زہ پڑھا ئی جا رہی تھی کہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے چو کی دراجکے پولیس سمیت جنازہ میں موجود سینکڑوں افراد کو گھیرے میں لیکر گن پو ائنٹ پر انہیں زمین پر بیٹھنے پر مجبور کئے رکھا اور میت کی تدفین سے روک دیا۔پولیس نے مفرور ملزم رانا ذوالفقار کی وفات پر آئی ہو ئی خواتین کو بھی ہر اساں کیا اور ملزم کے دونوں بیٹوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔معززین کے احتجاج پر پولیس نے تدفین کی اجازت دے دی۔ جبکہ ڈی ایس پی سرکل عطا ء الرحمن اور ایس ایچ او صدر نے وقوعہ سے لا علمی کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن