• news

علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر‘ صدر‘ وزیراعظم کو قانونی نوٹس

لاہور(وقائع نگار خصوصی) علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی طریقہ کار اور میرٹ کے برعکس کی گئی ‘ علی جہانگیر صدیقی کی تعلیمی قابلیت بی اے ہے اور سفارتکاری کا تجربہ نہ ہونے کے سبب ملکی مفادات کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب جوڈیشل ایکٹیوازم پینل نے میرٹ کے برعکس پاکستانی سفیر تعینات کرنے پر صدر مملکت اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔یہ قانونی نوٹس مقامی شہری ہمایوں فیض رسول نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے بھجوایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن