عامر خان کی سر براہی میں متحدہ کے وفد کی پیر پگاڑا سے ملاقات
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سربراہی میں وفد کی کنگری ہائوس میں حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارہ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میںایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ورکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن، ایم پی اے ورکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان،سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان جاوید حنیف شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں نے سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے کو وٹ ڈالنے پر شکریہ ادا کیا اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ فنگشنل کے ایم این اے پیر صدر الدین شاہ نے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتاہوںبالخصوص ایم کیو ایم پاکستان کے لوگوں کا،ہم نے سیننیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواربیرسٹر فروغ نسیم کو وٹ دیاہم بیرسٹر فروغ نسیم کو کامیابی مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور آنے والے انتخابات میں بھی مل بیٹھ کر مستقبل کے معاملات حل کریں گے پاکستان اور مسلم لیگ فنگشنل ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے اور آئندہ بھی اسہی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیر صاحب کا ہمارے ساتھ تعاون رہا جس پر ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کریں گے۔