ظفروال: 10پونڈ وزنی بھارتی ساخت کا اینٹی مائنز برآمد‘ ناکارہ بنا دیا
ظفروال (نامہ نگار) شکر گڑھ روڈ پر واقع موضع قاسم پورہ کے مقام سے پل کے نیچے سے انڈین ساخت کا اینٹی مائنز دس پونڈ وزنی بم برآمد ہوا۔ دیہاتیوں کی نشاندہی پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نارووال کی ٹیم نے مائنز کو ناکارہ بنا دیا۔