گھریلو ناچاقی پر شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا
پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ کوٹ ڈھڈیاں میں شوہر امانت علی نے گھریلو ناچاقی پر اپنی 32سالہ بیوی فوزیہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کردیا ۔