• news

18 ویں ترمیم کیخلاف سازشیں بند کی جائیں‘ نوازشریف نے پشتون اتحاد توڑا:اسفندیار

پشاور ( آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان نے ملکی حالات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں ہورہی ہے مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس کو نہ چھڑا جائے اٹھاوریں آئینی ترمیم کے خلاف سازش دراصل اس ملک کے وجود کے خلاف سازش ہوگی اپنے ہی پشتونوں نے دھوکہ دیا ورنہ آج فاٹا خیبرپی کے کا حصہ ہوتا اور ہم شمالی و جنوبی پختو نخوا کے انضمام کا مطالبہ کررہے ہوتے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ولی باغ چارسدہ میں اصغرخان اچکزئی سے بات کرتے ہوئے کیا۔نواز شریف نے انتہائی چالاکی سے پشتون اتحاد کی راہ میں پشتون رہنماں کے ذریعے روڑے اٹکائے اور پشتونوں کو پشتونوں کی وحدت کی راہ میں رکاوٹ بنا کر کھڑا کیا ہم نے اپوزیشن میں رہنے کے باوجود پشتونوں کے مسائل و مشکلات کو ہر فورم پر اجاگر کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن