اوکاڑہ: خسرہ سے بچائو کی ناقص ویکسین لگنے سے 3 ماہ کا بچہ جاںبحق
اوکاڑہ (نامہ نگار)اوکاڑہ خسرہ سے بچائو کی مبینہ ناقص ویکسئین لگنے سے تین ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ منڈی احمد آبد محلہ مدینہ مسجد کے رہائشی جنید امین کے تین ماہ کے بچے ارسل کو مبینہ طور پر محکمہ صحت کے متعلقہ ویکسی نیٹر نے خسرہ سے بچائو کی حفاظتی ویکسیئن لگنے کے بعد بچے کے جس پر سرخ دانے نکل آئے اور بچے کی حالت بگڑنے لگی جنید امین اپنے بچے کی حالت دیکھ کر اس کا علاج کرانے کی غرض سے اسے چلڈرن ہسپتال لاہور لے گیا جہاں بچہ کچھ دیر بعد دم توڑ گیا ۔ چلڈرن ہسپتال لاہور کی طرف سے ملنے والے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں بچے کی مو ت کی وجہ دوا کے ری ایکشن کی وجہ سے خون میں زہر پھیلنے کو قرار دیا گیا ہے بچے کے والدجنید امین نے خسرہ کی مبینہ ناقص سرکاری ویکسئین لگنے سے اپنے بیٹے کی مو ت پر اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے اور لاپرواہی کے مر تکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔