• news

اسلام آباد: باپ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، بہاولپور کا شہری احتجاجاً کئی گھنٹے بجلی کے پول پر چڑھا رہا

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد میں بہاولپور کا حافظ رضوان انصاف نہ ملنے پر سیونتھ ایونیو پر کئی گھنٹے بجلی کے پول پر چڑھا رہا۔ حافظ رضوان کے والد کو 10 سال پہلے خضدار میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اس نے احتجاج کیا ۔ حافظ رضوان نے سیونتھ ایونیو پر لگے 10 ہزار وولٹ کے بجلی کے کھمبے پر انوکھے طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے شہر اقتدار کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کے والد کو دس سال پہلے خضدار میں قتل کر دیا گیا تھا اور وہ مختلف عدالتوں اور افسران بالا کے پاس اپنی فریاد لے کر گیا جس کی دادرسی نہیں کی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کے افسران نے اس کے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھرپور کوشش کی یقین دہانی کراتے ہوئے اتار لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن