• news

ملتان: توہین آمیز تقریر، نواز شریف اور مقامی رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے طلب

ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدلیہ اورحساس اداروں کے خلاف توہین آمیز تقریر پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرنے کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 24 مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملتان کے شہباز علی گورمانی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ22 فروری کو مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم نے تقریرکی کہ میاں نوازشریف کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔ کسی توہین عدالت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اور عمران خان وشیخ رشید جو بیان جاری کرتے ہیں کہ وہ مہینے بعد فیصلے کی صورت میں نمودار ہوتا ہے اس لئے کسی توہین عدالت کو نہیں مانتے ہیں۔ عوام کو عدلیہ و اداروں کے خلاف بھڑکایا گیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کو اسامہ عبدالکریم، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، ڈی جی خان کے میئر شاہد حمید چانڈیہ، سابق ڈپٹی میئر شیخ اسرار اور دیگر کئی نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، اس لئے مذکورہ افرادکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن