جماعۃ الدعوۃ، ایف آئی ایف کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت تین اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔