• news

لاہور: 50 سالہ شخص سمیت 2 افراد کی خود کشی فرسٹ ایئر کا طالب علم زہر خورانی سے جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) گلبرگ میں 30 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر ریسٹورنٹ کی آٹھویں منزل سے نیچے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، پولیس نے نعش قبضے میں لے لی۔ متوفی کی شناخت پاک عرب سوسائٹی کے رہائشی احمد نذیر کے نام سے ہو گئی۔ پولیس کے مطابق احمد نذیر کے والد نے بتایا کہ وہ کئی ماہ سے دماغی مرض میں مبتلا تھا اور اس کا علاج جاری تھا جبکہ نشتر کالونی میں 50 سالہ یاسین نے نامعلوم وجوہات پر زہرلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ دریں اثناء نشتر کالونی میں ہی فرسٹ ایئر کا طالب علم پراسرار طور پر زہر خورانی کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا اٹاری سروبہ کا فرسٹ ایئر کا طالب علم 19 سالہ کامران جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات گئے دیر سے گھر آیا اور قے کرنا شروع کر دی اسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ڈاکٹروں کے مطابق کامران کی موت زہریلی شے کھانے سے ہوئی، ورثاء کی جانب سے کسی قانونی کارروائی سے انکار پر پولیس نے نعش ورثا کے حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن