• news

اطالوی بحریہ کے جہاز کی تین روزہ دورہ پر کراچی آمد‘ عملے کی مزار قائدؒ حاضری

لاہور(خبر نگار)اطالوی بحریہ کا جہاز کارلو مارگوٹنی (ایف۔592 ) تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا۔کراچی بندرگاہ آمد پرایک خصوصی استقبالیہ تقریب میں جہاز کا پُر تپاک خیر مقدم کیا گیا، پاک بحریہ کے سینئر افسران اور اطالوی سفارت خانے کے اہلکاروں نے جہاز اور اس کے عملے کا استقبال کیا۔اطالوی بحری جہاز کے دورے کا مقصدمشترکہ مشقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ اطالوی بحری جہاز کے عملے اور افسران نے پیشہ ورانہ ملاقاتوںکے علاوہ مشترکہ کھیل اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ و فد نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔کارلو مارگوٹنی کے افسران اور عملے نے پاک بحریہ کے مختلف تربیتی یونٹس کا بھی دورہ کیا۔ علاوہ ازیں دورہ کراچی کے اختتام پر پاک بحریہ اور اطالوی بحری جہاز کے مابین سمندر میںمختلف مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں مختلف نیول آپریشنز کئے جائیں گے جن سے نہ صرف مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گابلکہ یہ دونوں بحری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری کا باعث بھی بنیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن