• news

ہارس ٹریڈنگ: پی ٹی آئی ہنگو کے ارکان اسمبلی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ہنگو (صباح نیوز) حالیہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پر پی ٹی آئی ہنگو کے قومی اور صوبائی اسمبلی ممبران کے درمیان اختلاف کھل کر سامنے آگئے۔ ایم این اے حاجی خیال زمان کا اپنے ہی پارٹی ممبر پر بکنے کا الزام۔ ممبر صوبائی اسمبلی شاہ فیصل خان نے الزامات مسترد کردیئے۔ الیکشن لڑنے کے خواہشمند رہنمائوں نے بھی بکنے والے ایم پی ایز کو آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ کردیا۔ سیاسی پارٹیوں کی ہارس ٹریڈنگ کے باعث ضلع ہنگو میں پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی اور حالیہ سینٹ انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر ناکام ہونے والے حاجی خیال زمان اورکزئی اور ممبر صوبائی اسمبلی شاہ فیصل خان کے درمیان پچھلے کئی سالوں سے جاری اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ حاجی خیل زمان نے آفیشل سوشل میڈیا آئی ڈی پر اپنے ہی پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی شاہ فیصل خان پر سینٹ انتخابات کے دوران پارٹی سے غداری اور ووٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بکنے کا الزام لگایا جس پر ضلع بھر میں شاہ فیصل خان کے خلاف مختلف مخالف سیاسی جماعتوں نے الزامات لگاتے ہوئے پی ٹی آئی کو ہارس ٹریڈنگ کی ماسٹر مائنڈ پارٹی قرار دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن