• news

مریم نواز حادثاتی سیاستدان، رقم کہاں سے آئی جواب نہیں دے رہے: فواد چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے مریم نواز کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف پرانا راگ الاپ رہے ہیں کہ کیوں نکالا؟ آپ کی پراپرٹیز، اکائونٹس نکلے آپ کے بیٹے کے اکائونٹ سے اربوں روپے نکلے اس وجہ سے آپ کو نکالا، ہمیں آپ سے جواب کا انتظار ہے، یہ سب کہاں سے آیا؟ مریم نواز آپ نے اپنی زندگی میں ایک روپیہ بھی خود کمایا، آپ کے والد نے آپ کو سیاست، پارٹی اور پیسہ سب بنا بنایا دیا۔ مریم نواز ایک حادثاتی سیاستدان ہیں اور تنقید عمران خان پر کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن