ٹرمپ اور نواز شریف ایک جیسے پہلے ڈراتے پھر خود ڈر جاتے ہیں ، شیخ رشید
اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا ماسٹر پلان چیئرمین سینٹ نہیں صدر پاکستان ہے دنیا میں کرپشن کے خلاف جنگ شروع ہو چکی پاکستان میں سب سے بڑا کرپٹ معزز شمار ہوتا ہے ۔ نواز شریف جیت کر بھی ہارے گا ۔ ٹرمپ اور نواز شریف کی قدر مشترک یہ ہے کہ دونوں پہلے دھمکی دیتے پھر ڈر جاتے ہیں ملک کو بچانا اتنا ہی اہم ہے جتنا جمہوریت کو بچانا نواز شریف قومی اداروں سے لڑ رہا ہے اور وہ ’’میرے ہم وطنو‘‘ کو عوت دے رہا ہے ۔گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارا چار حلقوں میں تقسیم کر دیا ہم عدالت میں نہیں جائیں گے۔ آصف زرداری اداروں سے ٹکرائو کی طرف نہیں جانا چاہتے ۔ آصف علی زرداری اداروں کا ماسٹر پلان چیئرمین سینٹ نہیں بلکہ صدر مملکت ہے نواز شریف امیر المنونین بننے کے راستہ میں فوج کو رکاوٹ سمجھتا جاتا ہے ۔