سندھ ہائیکو رٹ‘ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ساتھ رہنے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو کسی بھی غیر قانونی اقدام سے روکنے اور مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزمل قریشی اور کومل شاہانی نے پسند کی شادی کے بعد تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی تھی اور جان کو خطرہ ظاہر کیا کہ لڑکی کے گھر والے شادی پر ناراض ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ جوڑے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور کسی بھی غیر قانونی اقدام سے گریز کیا جائے۔