کراچی: رینجرز کی کارروائی، 17 افراد گرفتار ‘تین کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے
کراچی( نوائے وقت رپورٹ) سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی میں 17 ملزم گرفتار کر لئے ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں لیاری کلا کوٹ، نارتھ کراچی، مومن آباد، جیکسن اور دیگر علاقوں میں کی گئیں ۔ گرفتار افراد شاہد شاداب، سلیم اختر اور امین کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ملزموں سے غیر قانونی اسلحہ ایمبونیشن، چوری کا سامان اور منشیات برآمد کر لیں ملزم زمینوں پر قبضے منشیات فروشی اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں ۔