2015ء،میں دبئی وقت پر نہ جانا بہت بڑی غلطی تھی : ظفر گوہر
دبئی (سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ظفر گوہر نے عمدہ باولنگ کروائی کہ دھوم مچا دی۔ ہونہار کرکٹر کو 2015ءمیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے دبئی بلایا گیا تھا ۔انہوں نے رات کو جانے کے بجائے صبح کی پرواز سے دبئی چلے جائیں گے اور یہ سوچ کر سو گئے لیکن پھر سوتے ہی رہ گئے اور فلائٹ کا وقت ہی گزر گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیال تھا کہ میں صبح کی فلائٹ سے چلا جاوں گا لیکن سوتا ہی رہ گیا اور صبح کی فلائٹ کا وقت بھی گزر گیا۔یہ بہت بڑی غلطی تھی۔
اس سارے معاملے پر مجھے بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ سب میری غلطی تھی۔