نمائندہ نوائے وقت اوکاڑہ حافظ حسنین رضا دو سال بعد جیل سے رہا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) اوکاڑہ میں نوائے وقت کے نمائندے حافظ حسنین رضا دوسال کے بعد جیل سے رہا ہوگئے ان پرپولیس نے 17مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات درج کئے تھے سات مقدمات میں بری اور دس کی عدالتوں نے ضمانتیں لے لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حافظ حسنین رضا کے خلاف اوکاڑہ پولیس نے مختلف اوقات میں 17مقدمات درج کئے جبکہ حافظ حسنین رضا نے 26اپریل 2016ء کو خود کو پیش کر دیاتھا، اس دوران بھی ان کے خلاف کچھ مقدمات درج کئے گئے تھے۔ دوران جیل وہ 7مقدمات سے بری ہوگئے تھے جبکہ مختلف عدالتوں نے دس مقدمات میں انکی ضمانت نامے جاری کر دیئے ہیں۔ اپنی رہائی کے بعد حافظ حسنین رضا مقامی سماجی رہنما چودھری محمد عبداللہ طاہر کے ڈیرے پر شکریہ ادا کرنے گئے ۔