قیصر شریف جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قیصر شریف کو جماعت اسلامی پاکستان کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔ جنہوں نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ سابق سیکرٹری اطلاعات امیرالعظیم کو جماعت اسلامی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے امیدوار نامزد کیاہے جس بنا پر انہوں نے شعبہ نشرواشاعت کی ذمہ داری سے معذرت کی ہے ۔ امیر العظیم جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کریں گے۔