• news

وزیراعلیٰ کی عربی میں روانی سے گفتگو امام کعبہ کو خوشگوار حیرت

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب سے ملاقات میں شستہ عربی میں روانی سے گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ کی عربی زبان میں گفتگو پر امام کعبہ نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران لاہور سمیت پنجاب میں بھرپور ترقیاتی سرگرمیوں پر شہباز شریف کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے امام کعبہ اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور واپسی پر امام کعبہ کی روانگی تک کھڑے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن